ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 5, 2024 10:35 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر میں 56 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ جناب مودی، پی۔ایم کسان اسکیم کی  18ویں قسط بھی جاری کریں گے۔

 

وزیراعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کا ایک دن کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم Washim میں تقریباً 23 ہزار 300 کروڑ روپے مالیت کے زراعت اور مویشی پروری کے شعبے سے وابستہ مختلف پہل قدمیوں کا آغاز کریں گے۔ جناب مودی بنجارا کمیونٹی کے مالامال ورثے کا جشن مناتے ہوئے بنجارا وراثت میوزیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ بعد میں جناب مودی تھانے میں 32 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ Washim ضلعے میں وزیراعظم پردھان منتری کسان ندھی (PM Kisan) اسکیم کی 18ویں قسط جاری کریں گے۔ اِس پروگرام کے دوران ملک بھر کے 9 کروڑ 4 لاکھ سے زیادہ کسان، 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ رقم کے براہِ راست مالی فائدے حاصل کریں گے۔

اِس موقع پر جناب مودی Namo Shetkari Mahasanman Nidhi Yojana کی 5ویں قسط کے تحت مہاراشٹر کے کسانوں کو تقریباً دو ہزار کروڑ روپے کی فائدے کی اضافی رقم بھی جاری کریں گے۔ جناب مودی زرعی بنیادی ڈھانچے کے تحت ایک ہزار 920 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 7 ہزار 500 سے زیادہ پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ اِن بڑے پروجیکٹوں میں دیگر پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ کسٹم ہائرنگ سیکٹر، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی بنیادی اکائیاں، گودام، Sorting and Grading Units کولڈ اسٹوریج پروجیکٹ، کٹائی کے بعد کے بندوبست سے متعلق پروجیکٹ شامل ہیں۔

تھانے میں جناب مودی اہم میٹرو اور سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم BKC میٹرو اسٹیشن سے میٹرو ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے، جو ممبئی میٹرو لائن 3 کے 14 ہزار 120 کروڑ روپے کی لاگت والے BKC سے Aarey JVLR سیکشن تک چلے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں