وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں NDTV World Summit 2024- The India Century سے خطاب کریں گے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ آج صبح دس بجے سربراہ اجلاس سے خطاب کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی ترقی کی داستان نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے اور ہماری یووا شکتی ملک کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ وہ بھارت کی اہم حصولیابیوں کے بارے میں بات کریں گے اور اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ بھارت کس طرح عالمی سطح پر ایک روشن مقام کے طور پر ابھرا ہے۔
توقع ہے کہ وزیراعظم کے افتتاحی خطبے میں دو ہزار 47 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے اور ساتھ ہی اور 2030-31 تک بھارت کو تیسری بڑی معیشت بنانے کے موضوعات چھائے رہیں گے۔
اِس سربراہ اجلاس میں دیگر شخصیات کے علاوہ بھوٹان کے وزیراعظم Tshering Tobgay، بارباڈوز کے وزیر اعظم Mia Mottley اور برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈکیمرون بھی شرکت کریں گے۔x