ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 2, 2024 10:48 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح نئی دلی میں سووچھ بھارت دوس پروگرام میں شرکت کریں گے اور صفائی ستھرائی کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح نئی دلی میں 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر سووَچھ بھارت دوس 2024 پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام صفائی ستھرائی کے سووَچھ بھارت مشن کے دس سال مکمل ہونے پر منایا جا رہا ہے جو بڑے پیمانے پر تحریک دینے کے سب سے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔

پروگرام کے دوران جناب مودی 9 ہزار چھ سو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے صفائی ستھرائی سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں چھ ہزار آٹھ سو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹ شامل ہیں جس کا مقصد AMRUT اور AMRUT دو اعشاریہ صفر شہری پانی اور پانی کی نکاسی کے پروگرام کو وسعت دینا ہے۔ ایک ہزار پانچ سو پچاس کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے دس پروجیکٹ صاف ستھری گنگا کے لیے قومی مشن کے تحت گنگا کے طاس کے علاقوں میں پانی کے معیار اور فضلے کے بندوبست کو بہتر بنانے پر مرکوز ہیں اور گوبردھن اسکیم کے تحت ایک ہزار 332 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بایو گیس پلانٹ کے 15 پروجیکٹس ہیں۔

سووچھ بھارت دیوس پروگرام بھارت کے تحت دہائیوں پر محیط صفائی ستھرائی کی کامیابیوں اور حال ہی میں ختم ہونے والی سووچھتا ہی سیوا مہم کی نمائش کی جائے گی۔ یہ قومی کوشش کے اگلے مرحلے کی منزل کو بھی طے کرے گا۔ اس پروگرام میں مقامی بلدیاتی ادارے، خواتین کے گروپس، نوجوانوں کی تنظیموں اور کمیونٹی لیڈروں کی ملک گیر شرکت متوقع ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنانا جاسکے کہ سمپورن سووچھتا کا جذبہ بھارت کے  کونے کونے تک پہنچے۔ سووچھتا ہی سیوا 2024 کا موضوع سوابھاؤ سووچھتا، سنسکار سووچھتا نے ملک کو ایک بار پھر صفائی ستھرائی، صحت عامہ اور ماحولیاتی پائیداری کے اپنے عہد کے تحت متحد کردیا ہے۔ سووچھتا سیوا 2024 کے تحت 17 کروڑ سے زیادہ عوامی شراکت داری اور 19 لاکھ سے زیادہ پروگراموں کے ساتھ مکمل کیا جا چکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں