وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو 2025 کا افتتاح کریں گے۔ اِس سال کے ایکسپو کا موضوع ہے۔ ”سرحدوں سے پرے: مستقبل کے آٹوموٹیو ویلیو چین کو مشترکہ طور پر تیار کرنا“ اِس وژن کا مقصد تمام آٹو موٹیو اور موبیلیٹی سیکٹر میں تعاون اور اختراع کو پروان چڑھانا اور جدید اور پائیدار ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دینا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس ایکسپو کا مقصد ایک ہی مرکز کے تحت پوری موبیلیٹی چین کو متحد کرنا ہے۔
یہ چھ روزہ بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو تین مختلف مقامات نئی دلّی کے بھارتم منڈپم، یشو بھومی اور گریٹر نوئیڈا کے انڈیاایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں منعقد کیا جائے گا۔ مذکورہ ایکسپو آٹوموٹیو اور موبیلیٹی سیکٹر میں اختراعات اور جدیدیت کی نمائش کرنے کیلئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اِس سال کے ایکسپو میں نمائش کاروں اور ویزیٹرس کی حیثیت سے پوری دنیا کے شرکاء کے ساتھ عالمی اہمیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پانچ ہزار سے زیادہ بین الاقوامی شرکاء اور 800 اختراع کار اِس ایکسپو میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ ساتھ ہی اِس ایکسپو میں ریاستوں کے اجلاس بھی ہوں گے تاکہ صنعت اور علاقائی سطح کے بیچ اشتراک کے ساتھ موبیلیٹی سیکٹر میں پالیسیوں اور پہل قدمیوں کی نمائش کی جاسکے۔
بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو میں 19 سے 22 جنوری تک سبھی ویزیٹرس کیلئے داخلہ مفت ہے۔