وزیراعظم نریندر مودی آج راجستھان حکومت کے ایک سال پورے ہونے کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ 46 ہزار 300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے توانائی، سڑک، ریلویز اور پانی سے متعلق 24 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر ایک عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔
راجستھان اور مدھیہ پردیش کے وزراء اعلیٰ اور کچھ مرکزی وزراء بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔
پروگرام کے دوران جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں Navnera بیراج، اسمارٹ الیکٹریسٹی ٹرانسمیشن نیٹ ورک اور اثاثہ جات کے بندوبست نظام کے منصوبے، بھیلڈی- جودھپور – Degana – رتن گڑھ سیکشن کا ریلوے الیکٹریفکیشن اور دلی – وڈودرا گرین فیلڈ الائنمنٹ پروجیکٹ کا پیکیج 12 شامل ہیں۔ وزیراعظم رام گڑھ بیراج اور Mahalpur بیراج کے تعمیراتی کام اور نونیرا بیراج سے بسال پور ڈیم اور Isarda dem میں پانی کی منتقلی کے لیے دریائے چنبل پر 9 ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے پانی کی منتقلی کے نظام کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم پُوگل میں ایک 200 میگاواٹ کے سولرپارک اور ایک ہزار میگاواٹ کے سولر پارک کے دوسرے مرحلے اور پینے کے پانی کے کچھ اہم پروجیکٹوں کا سبھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ Luni-Samdari-Bhildi، اجمیر – چندریا اور جے پور- سوائی مادھوپور ریلوے لائن کو دوہرا کرنے سے متعلق کاموں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔