وزیراعظم نریندر مودی آج سہ پہر آسام کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے میں وزیراعظم آج گوہاٹی میں Jhumoir Binandini پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ کَل Advantage آسام دوئم سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Aminul Haq
وزیر اعظم گوہاٹی پہنچنے پر آج شام میں Sarusajai اسٹیڈیم میں ایک شاندار Jhumoir رقص پروگرام میں شرکت کریں گے۔ قبائلی طبقے کے چائے کی کاشت کرنے والے 8 ہزار 500 سے زیادہ فنکار Jhumoir رقص پیش کریں گے، جبکہ دیگر اہم شخصیتوں کے ساتھ بھارت میں غیر ملکی مشنوں کے 61 سربراہان بھی اس رقص کا نظارہ کریں گے۔
توقع ہے کہ وزیر اعظم Jhumoir رقص پروگرام کے بعد شام کو Advantage آسام دوئم سمٹ کے ساتھ منعقد ہونے والی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ کل صبح وزیر اعظم Advantege آسام دوئم سمٹ کے مکمل اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ مختلف بین الاقوامی تنظیموں، عالمی رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کے علاوہ پالیسی سازوں، صنعتی ماہرین اور دیگر لوگ اس سمٹ میں شرکت کریں گے۔
گوہاٹی سے خبرنامے کے لیے امین الحق Jwadder کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں …………حسین اختر