ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 23, 2024 10:12 AM

printer

 وزیراعظم نریندر مودی آج روس کے شہر کزان میں برکس سربراہ کانفرنس سے الگ، چین کے صدر شی زن پنگ کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج روس کے شہر کزان میں، برکس سربراہ کانفرنس سے الگ، چین کے صدر شی چن پنگ کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ حقیقی کنٹرول لائن LAC کے علاقوں میں گشت کے بندوبست کے بارے میں، دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوجانے کے تناظر میں اس میٹنگ کی اہمیت اور زیادہ ہوگئی ہے۔

وزیراعظم مودی اور چین کے صدر کے درمیان میٹنگ پچھلے پانچ سال میں پہلی منظم میٹنگ ہوگی۔ دونوں رہنماؤں نے 2023، میں جنوبی افریقہ میں برکس سربراہ کانفرنس سے الگ ملاقات کی تھی اور جناب مودی نے بھارت-چین سرحدی علاقوں میں، مغربی سیکٹرمیں LAC پر تصفیہ طلب معاملات پر بھارت کی تشویش ظاہر کی۔ وزیراعظم، برکس جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

جناب مودی نے روس اور ایران کے صدور سے بھی دوطرفہ بات چیت کی، جس میں انہوں نے معاملات کے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جنگ سے، مسائل کا حل نہیں نکلتا۔

جناب پوتن کے ساتھ اپنی ملاقات میں جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت، روس- یوکرین تنازعے کا ایک پُرامن حل نکالنے میں مدد کیلئے تیار ہے۔

خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے میڈیا کے افراد کو بتایا کہ وزیراعظم مودی نے صدر پوتن کو یوکرین کی قیادت کے ساتھ اپنی سرگرمی سے واقف کرایا اور کہا کہ بھارت، خطے میں امن پیدا کرنے میں تعاون دینے کو تیار ہے۔

0815- FAINAL VIKRAM MISRI URKRAIN

جناب مودی نے برکس کانفرنس سے الگ، ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے بھی ملاقات کی اور مغربی ایشیا میں صورتحال پر بات چیت کی۔

خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جناب مودی نے اس شدید تنازعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شہریوں کی حفاظت کیلئے بھارت کی اپیل کو دہرایا۔ انہوں نے کشیدگی کو دور کرنے کیلئے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب مسری نے وضاحت کی دونوں رہنماؤں نے افغانستان پر بھی بات چیت کی اور افغانستان کے لوگوں کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرتے رہنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

0815- VIKRAM MSIRI ON AFGHANISTAN

          جناب مودی نے ایران کے ساتھ دیرینہ دو طرفہ تعلقات میں مزید گہرائی لانے کے بھارت کے عزم کو بھی دہرایا۔

          خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تعاون کے بنیادی میدانوں پر بھی بات چیت کی، جن میں چاہ بہار بندرگاہ اور بین الاقوامی شمال جنوب راہداری بھی شامل ہے۔

0815-FINAL VIKRAM MISRI CHAHBAHAR PORT

          کزان سے خبریں ارسال کرنے والے ہمارے نامہ نگار نے نسیم نقوی نے بتایا ہے کہ بھارت، بین الاقوامی سطح پر، قیامِ امن کیلئے سرگرم ایک ملک کے طور پر اُبھر رہا ہے۔

V/C- NASEEM NAQVI

بھارت، ایک امن کے خواہاں ملک کی حیثیت سے، عالمی قیامِ امن کیلئے سرگرم ملک کی حیثیت اختیار کرنے کی طرف گامزن ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کزان میں برکس سربراہ کانفرنس میں حالیہ دوطرفہ بات چیت کے دوران اپنی اِس شبیہ کو اجاگر کیا۔ بھارت نے، روس-یوکرین تنازعے کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش کی ہے جس سے صدر پوتن کافی متاثر ہوئے۔ اِس سے عالمی سطح پر بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اندازہ ہوتاہے۔ بھارت کی قیادت نے مغربی ایشیا کی کشیدگی پر بھی تشویش ظاہر کی اور شہریوں کی حفاظت نیز سفارتی مذاکرات کی وکالت کی۔ تنازعے کے پُرامن حل اور مذاکرات کے تئیں عزم سے ایک قابل اعتبار عالمی قیامِ امن ملک کے طور پر بھارت کی شبیہ اور زیادہ مستحکم ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے قیام امن کی طرح کثیر ملکی فورموں میں بھی مستحکم دوطرفہ رشتوں اور شراکت داری کے ساتھ بھارت نے، عالمی مذاکرات کے تئیں خود کو وقف کردینے کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے قدیم فلسفے وسودھیائے کٹمبکم سے عالمی سطح پر یقیناً ہماری رواداری اور مفاہمت کی شبیہ کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

کزان سے نسیم نقوی کی رپورٹ کے ساتھ میں خبرنامے کیلئے میں۔۔۔۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں