وزیر اعظم مودی آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں Ashtalakshmi مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔ تین روزہ فیسٹیول کا مقصد 8 شمال مشرقی ریاستوں کے ثقافتی، سماجی اور اقتصادی تانے بانے کو اُجاگر کرنا ہے۔ یہ مہوتسو 8 شمال مشرقی ریاستوں کی ثقافت، ٹیکسٹائل کی درخشاں صنعت، فنکاروں کی دستکاریوں، سیاحتی مواقع اور نادر مصنوعات کو اُجاگر کو کرنے کے لیے غیر معمولی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ فیسٹیول کے دوران 250 سے زیادہ فنکار اپنی منفرد دستکاریوں، ہینڈلوم اور زرعی و باغبانی فصلوں بشمول 34 جی-آئی ٹیگ والی اشیاء کی نمائش کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ مہوتسو ایک فیشن شو، ڈیزائن کانکلیو کے علاوہ خریدار اور فروخت کنندگان کی ایک میٹنگ کی بھی میزبانی کرے گا۔
یہ مہوتسو بامعنی اشتراک اور طویل مدّتی اقصادی اثرات کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ×