وزیر اعظم نریندر مودی آج جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب مودی 83 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
ان پروجیکٹوں میں اُناسی ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کُل لاگت سے Dharti Aaba Janjatiya Gram Utkarsh Abhiyan کا آغاز شامل ہے۔
قبائلی برداری کو بااختیار بنانے اور ریاست بھر میں دیہی بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی کوششوں کو ان کثیر رخی پروجیکٹوں سے نمایاں طور پر فروغ حاصل ہوگا۔ دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اُتکرش ابھیان ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد قبائلی دیہاتوں میں ہمہ گیر ترقی کو فروغ دیتا ہے، جس سے سیاسی اور سماجی منظر نامے میں تبدیلی لانا ہے۔ یہ مہم تقریباً63 ہزار گاؤں کو فائدہ پہنچائے گی، جس میں پانچ کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگ شامل ہوں گے۔ اس میں ریاست بھر کے تمام قبائلی دیہاتوں میں پھیلے ہوئے دو ہزار 740 بلاکوں کو شامل کیا جائے گا، جسے 17 وزارتیں نافذ کریں گی۔ ہر وزارت اور محکمہ اگلے پانچ سالوں میں ڈیولپمنٹ ایکشن پلان فار شیڈول ٹرائب کے تحت اس سے متعلقہ اسکیم کے نفاذ کیلئے ذمہ دار ہوں گے۔