وزیراعظم نریندر مودی آج بہار کے ضلع دربھنگہ کا دورہ کریں گے اور ریاست میں 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان میں سے کچھ کو ملک کے نام وقف کریں گے۔
خطے میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر فروغ دیتے ہوئے وزیراعظم مودی دربھنگہ میں ایمز کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس پر ایک ہزار 260 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ یہ پروجیکٹ ایک سُپر اسپیشلٹی اسپتال، آیوش بلاک، میڈیکل کالج، نرسنگ کالج، رین بسیرا اور رہائشی سہولیات وغیرہ پر مشتمل ہے۔ JDU کے قومی ایگزیکیٹو صدر سنجے جھا نے بتایا کہ یہ شمالی بہار کیلئے ایک بڑی نعمت ہوگی۔ Byte: Sanjay Jha
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Dhramendra kumar Rai
ایمز دربھنگہ کے علاوہ وزیراعظم آج شمالی بہار، خاص طور پر Mithilanchal میں جن پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، اُن میں زیادہ تر کا تعلق ریل، سڑک رابطے، ایندھن تقسیم کے بنیادی ڈھانچے اور صحت سہولیات سے ہے۔ ان سہولیات سے پڑوسی ملک نیپال کے ساتھ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور بہت سے شہروں تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔ جناب مودی قومی شاہراہ کے بہت سے پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے اور ان میں سے کچھ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بہار کیلئے ان پروجیکٹوں پر پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ وہ پورے بھارت میں مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر 18 ”پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں“ کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ ان سے مسافروں کیلئے ریلوے اسٹیشنوں پر کم لاگت والی دواؤں کی دستیابی کی یقین دہانی ہوگی۔