ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم نریندر مودی آج بھونیشور کے Janata میدان میں 18 ویں پرواسی بھارتیہ دِوس کنوینشن کا باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج بھونیشور کے Janata میدان میں 18 ویں پرواسی بھارتیہ دِوس کنوینشن کا باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے۔ پرواسی بھارتیہ دِوس کنوینشن،مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جو بھارتی نژاد افراد سے جڑنے اور منسلک ہونے اور انھیں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس سال کے پرواسی بھارتیہ دِوس کنوینشن کا موضوع ہے: ”ایک وکست بھارت میں بھارت نژاد افراد کا تعاون“۔

مختلف ملکوں کے بھارت نژاد افراد کی ایک بڑی تعداد کنوینشن میں شرکت کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، مرکزی وزیر اشونی ویشنو، Jual Oram اور اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی آج کنوینشن میں شرکت کریں گے۔

V/C Prakash Das

وزیراعظم پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم بھارتی نژاد لوگوں کے لیے ایک خصوصی سیاحتی ٹرین پرواسی بھارتیہ ایکسپریس کے پہلے سفر کا ورچوئل وسیلے سے آغاز بھی کریں گے۔ پرواسی تیرتھ درشن یوجنا کے تحت تیار کی گئی یہ ٹرین دلّی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر تین ہفتے تک بھارت کے سیاحتی اور مذہبی اہمیت کے حامل مختلف مقامات سے ہوکر گزرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس کنونشن کے افتتاح کے دوران مختلف نمائش دیکھیں گے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل اس کنونشن کے اختتامی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج بھوبنیشور پہنچیں گی۔

صدر جمہوریہ بھارتی نژاد افراد کو مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں حصولیابیوں کے صلے میں پرواسی بھارتیہ سمان بھی  عطا کریں گی۔

پرواسی بھارتیہ دِوَس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کل یُووا پرواسی بھارتیہ دِوَس کے افتتاح کے ساتھ ہوا تھا۔

آکاشوانی دلی آج افتتاحی تقریب کی Off Tube کمنٹری نشر کرے گا، جسے صبح نو بجکر 55  منٹ سے اندرپرستھ، ایف ایم گولڈ اور آکاشوانی لائیو نیوز 24×7 پر سنا جا سکتا ہے۔ اِسے آکاشوانی کے یوٹیوب چینل “Akashvani AIR” پر بھی براہِ راست نشر کیا جا ئے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں