ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 11, 2024 2:52 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون میں نوجوان اختراع کاروں سے بات چیت کریں گے

ساتویں اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون SIH سال 2024 کے سافٹ ویئر ایڈیشن کا گرینڈ فنالے پنجاب کے دو تعلیمی اداروں میں شروع ہوگیا ہے۔ اِس افتتاح مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ورچوئل طریقے سے کیا۔ اِس دوران وزیراعظم مودی آج شام اِس مقابلے میں شریک نوجوان اختراع کاروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کریں گے۔ اِس دوران جالندھر کے قریب پھگواڑا میں Lovely پروفیشنل یونیورسٹی، 37 ٹیموں کی میزبانی کررہی ہے جس میں 222 شرکاء شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں پنجاب اور راجستھان حکومتوں کو درپیش مصنوعی ذہانت اور Mentor Connect سے متعلق مسائل کا حل تلاش کررہی ہیں۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کی قومی تقریب کا انعقاد چنڈی گڑھ کے قریب موہالی میں چنڈی گڑھ کالج آف انجینئرنگ CEC میں بھی ہورہا ہے۔ CEC، 25 ہونہار ٹیموں کی میزبانی کررہا ہے جس میں ملک کی گیارہ مختلف ریاستوں کے 168 طلبا اور Mentor پر مشتمل 25 ہونہار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 کے دو روزہ گرینڈ فنالے کا انعقاد وزارت تعلیم کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ اِس مقابلے میں ملک بھر کے 51 مراکز میں 49 ہزار طلبا ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں