August 23, 2024 2:47 PM | PM POLAND

printer

وزیراعظم نریندر مودی، یوکرین کے ایک روزہ دورے پر Kyiv پہنچ گئے ہیں۔ وہ صدر وولودِمیر زیلنسکی کے ساتھ بالمشافہ اور وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔

        وزیراعظم نریندر مودی پولینڈ کا اپنا تاریخی دورہ مکمل کرکے یوکرین کے ایک دن کے دورے پر Kyiv پہنچ گئے ہیں۔   جناب مودی سخت سکیورٹی میں ایک ریل گاڑی کے ذریعے یوکرین کی راجدھانی پہنچے ہیں۔ اُن کے اِس سفر میں تقریباً 10 گھنٹے لگے۔ وزیراعظم نریندرمودی کا یوکرین کا دورہ، ماسکو کے ان کے دورے کے چھ ہفتے بعد ہورہا ہے۔

        جناب مودی یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy کے ساتھ بالمشافہ اور وفود کی سطح کی بات چیت کریں گے۔ جناب مودی اور جناب زیلینسکی باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ اِن میں معاشی اور کاروباری رابطے، زراعت، بنیادی ڈھانچہ، صحت، تعلیم، دواسازی، دفاع، کلچر اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔

         جناب مودی کا یہ دورہ یوکرین میں جاری لڑائی کے پس منظر میں ہو رہا ہے اور بات چیت میں یہ معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ بھارت نے کوئی حل نکالنے کیلئے لگاتار ڈپلومیسی اور مذاکرات کی وکالت کی ہے۔ لڑائی سے متاثرہ یوکرین کے دورے سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ بھارت کا یہ پختہ یقین ہے کہ کوئی بھی مسئلہ میدان جنگ پر حل نہیں کیا جاسکتا اور بھارت خطے میں امن واستحکام کی بحالی کی خاطر ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ 1992 میں بھارت اور یوکرین کے سفارتی رشتے قائم ہونے کے بعد سے کسی بھارتی وزیراعظم کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس سے قبل پولینڈ کے اپنے دو روزہ سرکاری کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ہم منصب Donald Tusk اور صدر Andrzej Sebastian Duda سے کَل وارسا میں ملاقات کی تھی۔

         جناب مودی نے پولینڈ کے اپنے دورے کو ایک خصوصی دورہ قرار دیا اور وسطی یوروپ کے ملک پولینڈ کو بھارت کا ایک اہم دوست قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس دورے سے ایک اہم دوست ملک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا موقع ملا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہماری دوستی سے یقیناً ایک بہتر کرہئ ارض میں تعاون حاصل ہوسکتاہے۔ جناب مودی نے گرمجوشی کے ساتھ مہمان نوازی کیلئے پولینڈ کے عوام اور وہاں کی سرکار کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں