September 14, 2024 9:52 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی، کَل جھارکھنڈ کے شہر جمشیدپور میں، 6 وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی، کَل جھارکھنڈ کے شہر جمشیدپور میں، 6 وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ اِن ایکسپریس ریل گاڑیوں کا افتتاح، ٹاٹا نگر ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں کیاجائے گا۔ یہ سبھی ریل گاڑیاں ریاست سے مربوط ہیں۔

اِن ریل گاڑیوں کے افتتاح کے علاوہ اِس تقریب میں، جھارکھنڈ میں بہت سے اہم ریلوے پروجیکٹوں کا آغاز بھی کیا جائے گا، جس سے علاقائی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ ریلوے کے وزیر   اشونی ویشنو، وندے بھارت ریل گاڑیوں کو روانہ کیے جانے کی تقریب کیلئے جاری تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج شام ٹاٹانگر ریلوے اسٹیشن جائیں گے۔

وزیراعظم کَل جمشید پور میں گوپال میدان میں ایک عوامی جلسے بھی خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں