ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 20, 2024 10:07 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی، کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمر الجابر الصباح کی دعوت پر کل سے کویت کا دو روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی، کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمر الجابر الصباح کی دعوت پر کل سے کویت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کویت کی قیادت کے ساتھ تبادلہئ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کویت میں بھارتی نژاد کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ آج شام نئی دلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سکریٹری (CPV اور OIA) ارون کمار چٹرجی نے بتایا کہ یہ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا 43 سال میں کویت کا پہلا دورہ ہے۔

          وزیراعظم نریندر مودی کو Bayan پیلیس میں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وہ کویت کے امیر اور کویت کے ولی عہد کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگیں کریں گے۔ اسی کے ساتھ ساتھ کویت کے وزیراعظم کے ساتھ وفد سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔

          دورے کے دوران جناب مودی کمیونٹی کی ایک تقریب میں بھارتی نژاد افراد کے ساتھ بات چیت کریں گے نیز وہ ایک لیبر کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔ وہ کویت کے امیر کے خصوصی مہمان کے طور پر 26 ویں عربین گلف کلب کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں