ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 29, 2024 2:52 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی، بھونیشور میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرلس اور پولیس کے انسپکٹر جنرلس کی کُل ہند کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے آج سے اڈیشہ کا تین روزہ دورہ شروع کررہے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی، بھونیشور میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرلس اور پولیس کے انسپکٹر جنرلس کی کُل ہند کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے آج سے اڈیشہ کا تین روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ جناب مودی آج شام بھوبنیشور پہنچیں گے۔ اڈیشہ پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم بیجو پٹنائک بینالاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اور بعد میں ہوائی اڈے سے راج بھون تک ایک روڈ شو میں حصہ لیں گے۔ جناب مودی آج بی جے پی ریاستی دفتر بھی جائیں گے جہاں وہ پارٹی کی تنظیمی کارکردگی اور اڈیشہ کے نئے منتخبہ قانون سازوں کے ذریعے انجام دئیے گئے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ، وزراء، ایم ایل اے اور پارٹی کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ دو گھنٹہ طویل میٹنگ کریں گے۔

 

 

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا ہے کہ سیاحت میں کئی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے امکانات ہیں۔ سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کی اُس سوشل میڈیا پوسٹ کا ذکر کرتے ہوئے، جس میں معروف سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے 40 پروجیکٹوں کی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا، جناب مودی نے کہا کہ حکومت بھارت کے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرتی رہے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کوشش اس بات کو یقینی بنائے گی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شاندار بھارت کے عجوبوں کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔

 

 

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے بھگوان برسا منڈا کے ایک پیروکار منگل مُنڈا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں جناب مودی نے منگل مُنڈا کے انتقال کو نہ صرف ان کے کنبے کے لئے بلکہ جھارکھنڈ کی قبائلی برادری کے لئے بھی ناقابل تلافی قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں