ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 4:36 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی، اوڈیشہ کے بھوبنیشور میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل صاحبان کی کل ہند کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی آج اوڈیشہ کے بھوبنیشور میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل صاحبان کی کل ہند کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے کل لوک سیوا بھون کے کنونشن ہال میں اس تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔ وزیراعظم مودی اس کانفرنس میں کل بھی شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ،  قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال اور وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا اس کانفرنس میں شرکت کرنے والی سرکردہ شخصیات میں شامل ہیں۔ یہ کانفرنس  پولیس کے سینئیرعہدے داران اور سلامتی سے متعلق منتظمین کو ملک میں قومی سلامتی کے حوالے سے معاملات پرتبادلہ خیال اور وسیع تر مباحثے کا موقع فراہم کرے گی۔ اس کانفرنس کے دوران گرانقدر خدمات کے لئے صدر جمہوریہ کے پولیس میڈل بھی عطا کئے جائیں گے۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں