وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویانا میں آسٹریا کے چانسلر Karl Nehammer سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے اپنا خیرمقدم کئے جانے پر جناب Nehammer کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آنے والے وقت میں بھارت-آسٹریا دوستی اور بھی زیادہ مضبوط ہوگی۔
چانسلر Nehammer نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آسٹریا میں وزیراعظم مودی کا خیرمقدم کیا جانا خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ آسٹریا اور بھارت دوست اور ساجھیدار ملک ہیں اور وہ جناب مودی کے دورے کے دوران سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہئ خیال کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی آسٹریا کے 2 دن کے دورے پر کَل ویانا پہنچے ہیں، جہاں بھارتی برادری کے لوگوں نے اُن کا پرجوش استقبال کیا۔
پچھلے 41 سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا آسٹریا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل رات آسٹریا کے چانسلر کے زیراہتمام ایک ضیافت میں شرکت کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے پرجوش خیرمقدم کیلئے چانسلر Nehammer کا شکریہ ادا کیا۔ آج وزیراعظم آسٹریا کے صدرAlexander Van Der Bellen سے ملاقات کر رہے ہیں اور چانسلر Karl Nehammer کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ جناب مودی ویانا میں بھارتی برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی روس کے دو دن کے دورے کے بعد ویانا پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے صدر پوتن کے ساتھ 22ویں بھارت-روس سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کی۔×