ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2024 9:58 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی، آج گاندھی نگر میں، چوتھی عالمی قابل تجدید توانائی کے سرمایہ کاروں کی میٹنگ اور نمائش کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج گاندھی نگر میں، مہاتما مندر میں، چوتھی RE Invest عالمی صنعتی میٹنگ کا افتتاح کریں گے۔ وہ احمدآباد کو گاندھی نگر اور گِفٹ سٹی سے ملانے والی احمدآباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کا بھی افتتاح کریں گے۔ 

وزیراعظم آج PM  سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ آج دن میں دیر گئے جناب مودی 8 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور اِن میں سے کچھ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں میں احمدآباد اور بھُج کے درمیان پہلی وندے بھارت میٹرو ٹرین بھی شامل ہے۔

چوتھی RE Invest عالمی قابل تجدید توانائی میٹنگ اور ایکسپو کا اہتمام، نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت نے کیا ہے۔

میٹنگ میں قابل تجدید توانائی کی تیاری اور استعمال میں بھارت کی متاثر کُن ترقی کو اُجاگر کیا جائے گا۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل افتتاحی تقریب میں موجود ہوں گے۔

اِس تین روزہ میٹنگ میں 40 سے زیادہ اجلاس منعقد ہوں گے، جن کے دوران اختراعی انداز میں فائنانسنگ،  ماحول کیلئے سازگار ہائیڈروجن اور توانائی سے متعلق مستقبل کے طریقوں پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔ اُمید ہے کہ میٹنگ میں 140 ملکوں کے تقریباً 25 ہزار مندوبین شرکت کریں گے۔ جرمنی، آسٹریلیا، ڈنمارک اور ناروے، شراکت دار ملکوں کے طور پر حصہ لے رہے ہیں، جبکہ آندھراپردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ اور اترپردیش، شراکت دار ریاستوں کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ اِس موقع پر میٹنگ سے الگ ایک نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں سرکاری اور پرائیویٹ شعبے کی کمپنیوں، اسٹارٹ اَپس اور بڑی صنعتوں میں، قابل تجدید توانائی کے استعمال میں انتہائی جدید اختراعات کو نمایاں کیا جائے گا۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، 18 ستمبر کو اِس میٹنگ کے اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں