September 17, 2024 9:28 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی، آج بھونیشور میں اڈیشہ سرکار کی اہم پہل Subhadra اسکیم کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج بھونیشور میں اڈیشہ سرکار کی اہم پہل Subhadra اسکیم کا آغاز کریں گے۔ Subhadra اسکیم ریاست میں خواتین پر مرکوز سب سے بڑی پہل ہے۔ اِس کا مقصد ایک کروڑ سے زیادہ خواتین کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ اِس اسکیم کے تحت 21 سال سے 60 سال کی اہل خواتین مستفیدین کو پانچ سال کی مدت کے دوران 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ مستفیدین کو آدھار سے مربوط فوائد کی راست منتقلی DBT والے بینک کھاتوں میں دو مساوی قسطوں میں سالانہ 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اسکیم کے آغاز کی تقریب کے دوران جناب مودی، 10 لاکھ سے زیادہ خواتین مستفیدین کو پہلی قسط کی رقم منتقل کریں گے۔

وزیراعظم، 2 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں ملک کے نام وقف کریں گے۔ ریلوے کے یہ پروجیکٹس اڈیشہ میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کریں گے اور خطے کی ترقی میں اضافہ اور کنکٹویٹی کو بہتر بنائیں گے۔

جناب مودی ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ پردھان منتری آواس یوجنا سے مستفید ہونے والے افراد کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ اڈیشہ سرکار نے آج بھونیشور میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے علاقوں کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیاہے۔

وزیراعظم نریندر مودی، اپنی 74ویں سالگر کے موقعے پر غریب خواتین کیلئے Subhadra یوجنا سمیت متعدد اسکیموں اور پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کرنے کیلئے آج بھونیشور کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم ریاست کی راجدھانی میں اپنی آمد کے فوراً بعد Gadakana میں جھگی جھونپڑی والے ایک علاقے میں جائیں گے اور پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے 20 ہزار مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ 14 ریاستوں کے تقریباً 10 لاکھ مستفید ہونے والے افراد کو ڈیجیٹل وسیلے سے پردھان منتری آواس یوجنا شہری کی پہلی قسط منتقل کریں گے۔ اِس کے بعد وہ بھونیشور کے جنتا میدان میں ایک عوامی جلسے کے دوران اڈیشہ کی تقریباً ایک کروڑ خواتین مستفیدین کو موہن چرن مانجھی کی قیادت والی بی جے پی سرکار کی Subhadra یوجنا وقف کریں گے۔

جناب مودی ریلوے اور قومی شاہراہ کے متعدد پروجیکٹوں کے علاوہ دیگر اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم سہ پہر دلی واپس آجائیں گے۔ وزیراعظم کے بھونیشور کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں