وزیراعظم نریندرمودی 25ویں کرگل وجے دوس کے موقعے پر کَل کرگل جنگی یادگار جائیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی 25ویں کرگل وجے دوس کے موقعے پر کَل کرگل جنگی یادگار پر جائیں گے۔ وہ اُن فوجیوں کو    خراج عقیدت پیش کریں گے جنھوں نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے عظیم قربانی دی۔ جناب مودی ورچوئل طریقے سے Shinkun La سُرنگ پروجیکٹ کے پہلے بلاسٹ کی کارروائی بھی انجام دیں گے۔ چار اعشاریہ ایک کلو میٹر طویل یہ سرنگ Nimu-Padum-Darcha Road پر تقریباً 15 ہزار 800 فٹ کی بلندی پر تعمیر کی جائے گی، جو ہر موسم میں لیہہ کیلئے رابطہ فراہم کرے گی۔ مکمل ہونے کے بعد یہ دنیا کی سب سے بلند سرنگ ہوگی۔ Shinkun La سرنگ نہ صرف ہماری مسلح افواج کی تیز رفتار اور موثر نقل وحرکت کو یقینی بنائے گی بلکہ لداخ میں اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں