وزیراعظم نریندرمودی کو گیانا کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ The Order of Exellance عطا کیا گیا۔ یہ ایوارڈ اُن کی اسٹیٹ مین شپ، عالمی سطح پر ترقی پذیر ملکوں کے حقوق کو اُجاگر کرنے، عالمی برادری کی خاطر خواہ خدمات اور بھارت گیانا تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے اُن کے عزم کو پہچانتے ہوئے عطا کیا گیا ہے۔ گیانا کے سرکاری ہاؤس میں آج گیانا کے صدر محمد عرفان علی نے وزیراعظم کو یہ ایوارڈ عطا کیا۔جناب مودی نے یہ ایوارڈ بھارت کے عوام اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی روابط کو وقف کیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ اُن کا یہ سرکاری دورہ بھارت گیانا دوستی کو مزید گہرا کرنے کی جانب بھارت کے عزم کا گواہ ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گویانا میں دوسرے انڈیا-کیری کوم سربراہی اجلاس کے دوران ڈومینیکا کے ہم منصب Roosevelt سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم مودی نے ڈومینیکا کا سب سے بڑا ایوارڈعطا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی، صحت کی دیکھ بھال، صلاحیت کی تعمیر اور عوامی سطح پر تعلقات کو مستحکم کرنے کے شعبوں میں بھارت-ڈومینیکا تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ بھارت آنے والے وقت میں ڈومینیکا کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم مودی نے دوسرے بھارت-کیری کوم سربراہی اجلاس کے دوران سورینام کے صدر چندرکاپرساد چندSantokhi سے بھی ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سورینام کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم مودی نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے وزیرِ اعظم ڈاکٹر کیتھ رولے سے بھی ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم مودی نے ڈاکٹر رولے کو بھارت کے یو پی آئی پلیٹ فارم کو اپنانے پر مبارکباد دی۔ دونوں وزیرِ اعظم نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو میں پھلوں اور سبزیوں کی مربوط خودکار پروسیسنگ کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔وزیرِ اعظم مودی اور بہاماس کے ہم منصب Philip Brave Davis سے ملاقات میں اقتصادی تعلقات، موسمیاتی تبدیلی کی کارروائی اور آلودگی سے پاک شراکت داری کو مضبوط کرنے پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔وزیرِ اعظم مودی اور بارباڈوس کی وزیرِ اعظم Mia Mottley نے بھارت-بارباڈوس تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا اور صحت و دوا، اور اقوام متحدہ میں تعاون سمیت مختلف اہم شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا۔ اس دوران، وزیرِ اعظم میا آمور موٹلے نے بارباڈوس کی حکومت کی جانب سے وزیرِ اعظم مودی کو کووڈ 19 کے دوران بارباڈوس کی مدد اور بھارت-بارباڈوس تعلقات میں ان کی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے ’آرڈر آف فریڈم آف بارباڈوس‘ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ یہ ایوارڈ 30 نومبر کو بارباڈوس میں پیش کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم مودی نے جورج ٹاؤن میں دوسرے بھارت-کیریکوم سربراہی اجلاس کے دورانGrenada کے ہم منصب ڈِیکن مچل سے بھی ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم مودی نے مچل کو اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں فریق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر متفق ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے Antigua اور Barbuda کے وزیراعظم Gaston Browne کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، صلاحیت سازی اور آب و ہوا میں تبدیلی میں کارروائیوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ جناب Browne نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کے لیے حمایت کا اعلان کیا۔ جناب مودی نے چوتھی SIDS کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر جناب Browne کو مبارکباد پیش کی۔x