ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 16, 2024 9:07 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی کا نائیجیریا، برازیل اور گیانا دورہ

وزیراعظم نریندرمودی نائیجیریا، برازیل اور گیانا کے تین ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں آج رات Abuja پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ نائیجیریا، مغربی افریقی خطے میں بھارت کا قریبی شراکتدار ہے۔ جناب مودی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اُن کا دورہ کلیدی شراکتداری قائم کرنے کا ایک موقع ہے۔ یہ کلیدی شراکتداری  جمہوریت اور عوامی حکومت میں مشترکہ یقین پر مبنی ہے۔ اُنھوں نے نائیجیریا میں بھارتی برادری اور نائیجیریا کے اُن لوگوں سے بھی ملاقات کے سلسلے میں اپنی دلچسپی کا بھی اظہار کیا جنہوں نے جناب مودی کو ہندی زبان میں استقبالیہ پیغامات بھیجے ہیں۔ جناب مودی ایک Troika ممبر کی حیثیت سے 19ویں جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پچھلے برس بھارت کی کامیاب صدارت نے جی۔20 کو بلند کرکے اِسے عوام کی جی۔20 بنا دیا اور عالمی خطہئ جنوب کی ترجیحات کو ایجنڈے میں شامل کرادیا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس برس برازیل بھارت کی وراثت کو آگے بڑھا رہا ہے، جناب مودی نے ”ایک کرہ ارض ایک خاندان، ایک مستقبل“ کے تصور سے وابستہ بامعنی تبادلہ خیال کی امید ظاہر کی۔ جناب مودی نے کہا کہ گیانا کے صدر محمد عرفان علی کی دعوت پر اُن کا وہاں کا دورہ پچھلے 50 برس میں کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔ میٹنگ کے دوران دونوں لیڈر اپنے منفرد رشتوں کو جو مشترکہ وراثت، ثقافت اور اقدار پر منحصر ہیں، کلیدی سمت ادا کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں