وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح پولینڈ اور یوکرین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ جناب مودی شام کو Warsaw پہنچیں گے، جہاں ان کو شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم مودی Warsaw میں ہندوستانی برادری کی طرف سے منعقد کی جانے والی ایک اجتماعی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
نئی دلی سے روانہ ہونے سے پہلے جناب مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بھارت اور پولینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر پولینڈ کے دورے پر جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکتداری کو اور زیادہ آگے بڑھانے کے لئے اپنے دوست وزیراعظم Donald Tusk اور صدر Andrej Duda سے بات چیت کریں گے۔ انھوں نے کہا وسطی یوروپ میں پولینڈ ایک اہم اقتصادی ساجھیدار ہے۔
وزیر اعظم نے یوکرین کا دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ولادومیر زیلنسکی کی دعوت پر وہاں کے دورے پر جارہے ہیں اور یہ بھارت کے کسی وزیراعظم کا یوکرین کا پہلا دورہ ہوگا۔x