July 14, 2024 10:14 AM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سے چار سال کے عرصے میں روزگار کے آٹھ کروڑ نئے مواقع  نے بیروزگاری کے بارے میں فرضی بیانیے کو پھیلانے والے لوگوں کو خاموش کردیاہے۔

 

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سے چار سال کے عرصے میں روزگار کے آٹھ کروڑ نئے مواقع  نے بیروزگاری کے بارے میں فرضی بیانیے کو پھیلانے والے  لوگوں کو خاموش کردیاہے۔ بیروزگاری کے اعدادوشمار کے بارے میں RBI کے ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ملک میں ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کی ضرورت ہے اور ان کی حکومت اس سمت میں کام کررہی ہے۔ وزیراعظم ممبئی کے گورے گاؤں کے نواحی علاقے میں ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے، جہاں انہوں نے سڑک، ریلوے اور بندرگاہ کے سیکٹروں میں 29 ہزار کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا مقصد مہاراشٹر کو دنیا کا بڑا معاشی مرکز بناناہے اور ممبئی کو ایک عالمی فنٹیک راجدھانی بنانا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ممبئی کے اردگرد آئندہ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں سے قریبی علاقوں کے ساتھ شہر کی کنکٹیویٹی کو مضبوطی ملے گی، جو خواتین کو بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ سلامتی کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکز نے پال گھر میں Dahanuمیں 76 ہزار کروڑ روپے کے nبندرگاہ کو بھی منظوری دے دی ہے جس سے دس لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں