وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ سبھی میدانوں میں بھارت-برطانیہ جامع دفاعی شراکت داری کو اور زیادہ مستحکم بنانے، نیز باہمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے ایک مثبت اور تعمیری اشتراک کے تئیں پُرامید ہیں۔ جناب مودی نے یہ بات ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر برطانیہ کے اپنے ہم منصب Keir Starmer کو برطانیہ کے عام انتخاب میں لیبر پارٹی کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔ Starmer Sir Keir نے وزیراعظم کے طور پر جناب رِشی سونک کی جگہ لی ہے۔ اس طرح کنزرویٹو پارٹی کا 14 سال سے جاری اقتدار ختم ہوگیا ہے۔ کَل اعلان کردہ نتائج میں لیبر پارٹی نے نئے دارالعوام میں 412 سیٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ کنزرویٹو پارٹی محض 121 سیٹیں ہی حاصل کرسکی۔
وزیراعظم مودی نے بھارت-برطانیہ تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنے میں جناب رِشی سونک کی قابل تحسین قیادت اور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔