September 20, 2024 3:13 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ وِشوکرما یوجنا کا، بے شمار کاریگروں پر مثبت اثر ہوا ہے۔ اُن کے ہُنر کو تحفظ ملا ہے اور اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ وشواکرما یوجنا کا ایک سال مکمل ہونے کی تقریب، ترقی یافتہ بھارت کے ہمارے عزائم کو نئی توانائی دے گی۔ اس پہل سے بے شمار دستکاروں پر اُن کے ہنر کو محفوظ رکھنے اور اقتصادی ترقی کو پروان چڑھانے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پی ایم وشواکرما کے مستفیدین کو سرٹیفکیٹس اور قرض کی رقم جاری کی۔ اِس اسکیم کے تحت دستکاروں کو مدد فراہم کرتے ہوئے انہوں نے18 کاروباروں کے تحت 18 مستفیدین کو پی ایم وشواکرما کے تحت رقم بھی تقسیم کی۔ جناب مودی نے پی ایم وشواکرما کے تحت ایک سال کا عرصہ پورا ہونے پر ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے Wardha میں مہاراشٹر سرکاری کی اچاریہ چانکیہ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اسکیم کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے امراوتی میں پی ایم مِتر پارک پروجیکٹ اور خواتین Punyashlok اہلیادیوی ہولکر اسٹارٹ اپ اسکیم کا بھی آغاز کیا۔

وزیراعظم نریندرمودی کَل امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم نریندرمودی کَل امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے پر وہ Delaware کے شہر وِلمنگٹن میں، کوارڈ رہنماؤں کی چوتھی سالانہ سربراہ میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اِس سربراہ میٹنگ کی میزبانی امریکہ کے صدر جوبائیڈن کررہے ہیں۔ 2025 میں اگلی کوارڈ سربراہ کانفرنس کی میزبانی، بھارت کرے گا۔

 جناب مودی، نیویارک میں 22 ستمبر کو بھارتی برادری کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ 23 ستمبر کو وزیراعظم، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ”مستقبل کی سربراہ کانفرنس“ سے خطاب کریں گے۔ اِس کانفرنس کا موضوع ہے ”ایک بہتر کَل کیلئے کثیر ملکی طریقہئ کار“۔

امید ہے کہ اِس کانفرنس میں بہت سے عالمی رہنما شرکت کریں گے۔ سربراہ کانفرنس سے الگ وزیراعظم بہت سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور باہمی مفاد کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے میں AI  سے وابستہ جدید ترین شعبوں، کوانٹم کمپیوٹنگ، سیمی کنڈکٹرس اور بایوٹیکنالوجی میں، دونوں ملکوں کے درمیان مزید اشتراک کو فروغ دینے کے مقصد سے، امریکہ میں قائم سرکردہ کمپنیوں کے CEO’s سے بھی بات چیت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں