ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 23, 2024 3:09 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا بھر میں سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت ہے اور ہر ملک ترقی کے لئے بھارت کے ساتھ اشتراک کا خواہاں ہے۔

        وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا بھر میں سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت ہے اور ہر ملک ترقی کے لئے بھارت کے ساتھ اشتراک کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برس کے دوران ان کی سرکارکے ذریعہ لاگو کئے جارہے اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے منتر کی وجہ سے دنیا اب بھارت کی اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کررہا ہے۔ وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے، جس کا انعقاد جرمنی کےStuttgart  میں ایک میڈیا ہاؤس نے کیا تھا۔ اس پروگرام کا موضوع تھا: ”بھارت-جرمنی، پائیدار ترقی کے لئے ایک نقش راہ“۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی سرکار نے آسانی کے ساتھ تجارت کرنے کو فروغ دینے  کے لئے لال فیتہ شاہی کا خاتمہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ترقی کے لئے سستے سرمایہ دستیاب کرانے کے لئے

ملک میں بینکنگ کے نظام کو مضبوط کیا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ جرمنی، بھارت کی ترقی کے سفر میں ایک    بھروسے مند شراکتدار ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں