ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 9:21 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ طویل عرصے سے جاری مانگ کو پورا کرنے اور اپنے ہیروز کو ملک کے خراجِ عقیدت کا اعادہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ طویل عرصے سے جاری مانگ کو پورا کرنے اور اپنے ہیروز کو ملک کے خراجِ عقیدت کا اعادہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ آج جبکہ اس اسکیم نے دس سال مکمل کرلئے ہیں، ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدام ملک کی حفاظت کرنے کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردینے والے سابق فوجی اہلکاروں کی ہمت، دلیری اور قربانی کو شاندار خراج تحسین تھا۔ انھوں نے کہا کہ دہائیوں میں لاکھوں پنشن یافتگان خاندانوں نے اِس اہم پہل سے فائدہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نمبروں کے علاوہ، OROP اسکیم مسلح افواج کی فلاح و بہبود کی خاطر حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔OROP ایک تبدیل جاتی اسکیم ہے جسے سابق فوجیوں کیلئے شفاف اور یکساں پنشن کی ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم اِس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وہ سابق فوجی، جو ایک ہی عہدے اور سروس کی اُتنی ہی مدت کے بعد ریٹائر ہوتے ہیں، وہ بلا لحاظ اپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ کے، یکساں پنشن حاصل کرسکیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ رواں مالی برس میں OROP اسکیم کیلئے مجموعی مالی خرچ چار ہزار 468 کروڑ روپئے سے زیادہ کا ہے۔ اس نے کہا کہ اِس سال 30 ستمبر تک مسلح افواج کے پنشن یافتگان کو 895 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم ادا کی جاچکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں