وزیراعظم نریندرمودی نے امید ظاہرکی ہے کہ پارلیمنٹ کا موسم سرما کا اجلاس مفید رہے گا اور اِس میں بھر پور انداز سے تعمیری بحث مباحثہ ہوگا۔ پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل آج صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ موسم سرما کا اجلاس کئی وجوہات سے خاص ہے۔ اِن میں آئین کو اختیار کیے جانے کے 75 ویں سال کی شروعات بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے ایک شاندار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مٹھی بھر لوگ بدنظمی پیدا کرکے پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جنہیں عوام مسترد کرچکے ہیں۔جناب مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقت کو عالمی سطح پر بھارت کے عزت و وقار کو مزید بڑھانے کیلئے بروئے کار لایاجانا چاہئے۔
Site Admin | November 25, 2024 9:37 PM