ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 25, 2025 2:50 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے آج گوہاٹی میں سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق ایڈانٹیج آسام دوئم چوٹی میٹنگ کا افتتاح کیا

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ آسام بھارت اور جنوب مشرقی ایشیاء کے لیے لا محدود امکانات کامرکز بن گیا ہے۔ انھوں نے یہ بات آج گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام دو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اِس دو روزہ کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ آسام مشرقی بھارت میں مال تیار کرنے کا ایک بڑا مرکز بن جائے گا۔ جناب مودی نے سفارتکاروں، سرکردہ صنعتکاروں اور غیر ملکی مندوبین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہ آسام مشرقی بھارت کا مال تیار کرنے والا ایک بڑا مرکز بن جائے گا اور صنعتکاروں کو چاہئے کہ وہ اِس کی کلیدی اہمیت کا فائدہ اٹھائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرکار رابطوں، بنیادی ڈھانچے اور خطے میں مقامی سپلائی کے سلسلے کو مستحکم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

وزیراعظم نے اِس طرف بھی توجہ دلائی کہ پچھلے کچھ برسوں میں امن و قانون کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، کیونکہ مرکز اور ریاستی سرکار نے کئی امن سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔ آسام سرکار نے بھی کاروبار کو آسان بنانے کا ماحول بنایا ہے اور وہ صنعتوں کے لیے بہترین پالیسیاں مرتب کررہی ہے۔ اِس کے علاوہ 2030 تک ڈیڑھ ارب کی معیشت بنانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ مرکز ریاستی سرکار کی برابر مدد کررہا ہے، ریلوے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے اور رابطوں میں بہتری لانے کی غرض سے 60 ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنایا گیا ہے۔

اِس دو روزہ چوٹی میٹنگ کے وزارتی سطح کے سات اجلاس ہوں گے۔ چودہ دیگر اجلاسوں میں مختلف موضوعات، جن میں صنعتی ارتقاء، عالمی تجارتی شراکت داری اور آسام کے چھوٹے، بہت چھوٹے اور متوسط درجے کے صنعتی اداروں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اِس چوٹی میٹنگ میں 240 نمائش کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں