ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 17, 2025 2:37 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے آج نئی دلّی میں نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب Christiopher Luxon کے ساتھ بات چیت کی، جس میں باہمی تعلقات کے مختلف پہلو زیر غور آئے

وزیراعظم نریندرمودی نے آج نئی دلّی میں نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب Christiopher Luxon کے ساتھ   بات چیت کی، جس میں باہمی تعلقات کے مختلف پہلو زیر غور آئے۔ بات چیت کے بعد کئی سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

جناب Luxon آج شام راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملنے جائیں گے۔

اِس سے پہلے آج صبح نیوزی لینڈ کے وزیراعظم    راج گھاٹ گئے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب Luxon کے اِس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔ اِس کے تحت سبھی شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے کے عہد کا اعادہ کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم، بھارت کے پانچ دِن کے دورے پر کَل نئی دلّی پہنچے ہیں۔ اُن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی بھارت آیا ہے، جس میں مختلف وزراء، اعلیٰ اہلکار، کاروباری افراد، میڈیا اور بھارتی برادری کے ارکان بھی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم بدھ کے روز ممبئی جائیں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں