وزیراعظم نریندرمودی نے آج آزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد اور مجاہد آزادی آچاریہ J.Bکرپلانی کو اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔
وزیراعظم مودی نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جدوجہد آزادی میں اُن کے رول اور تعلیم کی ایک مشعل کے طور پر انہیں یاد رکھا جائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ عظیم مفکر اور مایہ ناز مصنف تھے۔
وزیراعظم مودی نے آچاریہ کرپلانی کو بھارت کی جدوجہد آزادی کی ایک قدآور شخصیت قرار دیا اور کہا کہ وہ دیانتداری قابلیت اور جرأت کا ایک مجسمہ تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جمہوری اقدار اور سماجی انصاف کے علمبردار تھے۔x
Site Admin | November 11, 2024 1:59 PM