ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 22, 2024 2:43 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نائیجیریا، برازیل اور گیانا کے، تین ملکوں کے اپنے دورے کے کامیاب اختتام کے بعدوطن واپس آرہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں، نائیجیریا، برازیل اور گیانا کے اپنے کامیاب دورے کے بعد نئی دلّی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں، گیانا میں وزیراعظم نے راجدھانی Georgetown میں ملک کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا اور بھارتی برادری سے بات چیت کی۔

کَل بھارتی برادری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ثقافت، مختلف قسم کے کھانے اور کرکٹ، بھارت اور گیانا کے درمیان گہرے رشتے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ یہ مشترکہ خاصیتیں، دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ وزیراعظم نے گیانا میں بھارتی برادری اور کیریبیائی ملک کی ترقی میں اُس کے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی دہائی میں بھارت کا سفر ایک نئی بلندی اور رفتار والا اور پائیدار رہا ہے۔

جناب مودی نے ثقافت اور روایات کا تحفظ کرنے پر بھارتی برادری کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی برادری کے ارکان، بھارتی ثقافت اور اقدار کے سفیر ہیں۔

گیانا کی قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ”جمہوریت مقدم“ کی روح سے، بھارت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ مل کر ترقی کرے اور ہر ایک کی ترقی میں اُس کا ساتھ دے۔

جناب مودی نے کہا کہ ”انسانیت مقدم“ کا اُصول، فیصلہ سازی کے عمل میں رہنمائی کرتا ہے۔

 وزیراعظم نے گیانا کے اپنے دورے میں Georgetown میں، دوسری بھارت-کیریکوم سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ کیریبیائی برادری ’کیریکوم‘ کیریبیائی خطے میں 15 رکن ملکوں کی ایک بین سرکاری تنظیم ہے۔ جناب مودی نے ’کیریکوم‘ رُکن ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی سے وفد کی سطح کی بھی بات چیت کی۔ اُنہیں آج گیانا کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ Order Of Excellence  سے بھی سرفراز کیا گیا۔

ڈومینیکا کامن ویلتھ نے بھی وزیراعظم کو اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز Dominica Award Of Honour سے نوازا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں، Rio Di Jeneiro میں،19  ویں جی 20 سربراہ کانفرنس کے مختلف اجلاس میں شرکت کی۔

اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم مودی نے نائیجیریا میں صدر بولا احمد Tinubu سے، راجدھانی ابوجا میں بات چیت کی۔ نائیجیریا نے بھی جناب مودی کو گرینڈ کمانڈر آف آرڈر آف نائیجر سے نواز۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں