وزیر اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 30 تاریخ کو آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 111 واں نشریہ ہوگا جبکہ لگاتار تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم کی حیثیت سے جناب مودی کے پھر سے انتخاب کے بعد یہ پہلا پروگرام ہوگا۔
آپ بھی ٹول فری نمبر کے ذریعے اِس پروگرام کیلئے اپنی رائے اور تجویزیں بھیج سکتے ہیں۔ نمبر اس طرح ہے:
ایک آٹھ صفرصفر- ایک ایک- سات آٹھ صفر صفر
آپ نریندر مودی ایپ یا MyGov اوپن فورم کے ذریعہ بھی آن لائن اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔ ’من کی بات‘ کے اِس پروگرام کیلئے سبھی تجویزیں اِس مہینے کی 28 تاریخ تک قبول کی جائیں گی۔
’من کی بات‘ کا یہ پروگرام، آکاشوانی اور دور درشن کے پورے نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا اور یہ اے آئی آر نیوز ویب سائٹ اور newsonair موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوگا۔