June 18, 2024 9:33 AM | PM Varanasi

printer

وزیراعظم نریندرمودی آج وارانسی کے دورے کے تحت ’پی ایم کسان سمّان نِدھی‘ کی 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی 17ویں قسط جاری کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی، آج اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم مودی پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کے تحت تقریباً 9 کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو 20 ہزار کروڑ سے زیادہ روپے کی سترہویں قسط جاری کریں گے۔

پورا کاشی اپنے محبوب لیڈر اور حلقے کے نمائندے کا خیرمقدم کیلئے بے صبری سے انتظار کررہا ہے جنہوں نے تیسری مرتبہ یہاں سے چناؤ جیتا ہے۔لگاتار تیسری مدت کیلئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد وارانسی کیلئے وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہے۔ شام میں کاشی پہنچنے کے بعد جناب مودی وارانسی کے Mehandiganj علاقے میں PM کسان سمان سمیلن میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کسان سمیلن میں کچھ کسانوں سے ملاقات بھی کریں گے اور ان کی مصنوعات کا معائنہ کریں گے۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے پہلی فائل پر دستخط کئے جس کے تحت پی ایم کسان ندھی اسکیم کی سترہویں قسط جاری کی جائے گی۔

یہ کسانوں کی بہبود کیلئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 تقریب کے دوران وزیراعظم کرشی Sakhis کے طور پر اپنی مدد آپ گروپوں کی ہزار سے زیادہ خواتین کو  سرٹیفکیٹس دیں گے۔

وزیر اعظم Dashashwamedh  گھاٹ پر گنگا آرتی میں شامل ہوں گے۔بعد میں وہ کاشی وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا ارچنا کریں گے۔ اپنے پارلیمانی حلقے میں رات گزارنے کے بعد وزیراعظم اگلی صبح کو وہاں سے روانہ ہوجائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں