ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2024 9:34 AM

printer

وزیراعظم نریندرمودی آج نئی دلی میں ابوظبی کے ولیعہد  شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی نئی دلی میں ابوظبی کے ولیعہد شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کے بہت سے شعبوں پر بات چیت کریں گے۔ شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان بھارت کے اپنے پہلے دورے پر کل شام نئی دلّی پہنچے۔ اُن کے ہمراہ متحدہ عرب امارات سرکار کے متعدد وزراء اور ایک تجارتی وفد ہے۔  ابوظبی کے ولیعہدشیخ النہیان، ایک تجارتی فورم میں شرکت کرنے کیلئے کل ممبئی جائیں گے، جس میں دونوں ملکوں کے سرکردہ تاجر حصہ لیں گے۔

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی طور پر بے حد قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان متعدد شعبوں میں جامع اسٹریٹجک شراکت درای میں اضافہ ہوا ہے۔ اِن میں سیاست، تجارت، سرمایہ کاری، کنیکٹی ویٹی، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت بھی شامل ہے۔ ولیعہد شہزادے کے دورے سے بھارت-متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعادہ ہوگا اور تازہ ابھرتے ہوئے میدانوں میں شراکت داری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کی تجارت سال 2022-23 میں 85 ارب ڈالر کو پہنچ گئی، اس طرح متحدہ عرب امارات، سال 2022-23 کے دوران چین اور امریکہ کے بعد بھارت کا تیسرا بڑا تجارتی ساجھیدار بن گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں