وزیراعظم نریندرمودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج مہاراشٹر میں گیارہ ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم ڈسٹرکٹ کورٹ سے Swargate تک پونے میٹرو سیکشن کا افتتاح بھی کریں گے۔
آج وزیراعظم نریندرمودی ڈسٹرکٹ کورٹ سے سوار گیٹ کے درمیان پونے میٹرو سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ یہ پونے میٹرو ویل پروجیکٹ کی پہلے مرحلے کی تکمیل ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ سے سوار گیٹ کے درمیان زیر زمین سیکشن پر تقریباً ایک ہزار 810 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
اِس کے علاوہ وزیراعظم پونے میٹرو مرحلہ ایک کی سوار گیٹ۔Katraj توسیع کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جسے دو ہزار955 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔
وزیراعظم جناب مودی تبدیلی لانے والا پروجیکٹ Bidkin صنعی علاقے کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جو مرکزی حکومت کے نیشنل انڈسٹریئل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سات ہزار 555 ایکڑ رقبے کا احاطہ کرے گا۔
یہ پروجیکٹ مراٹھ واڑا خطے میں ایک درخشاں معاشی ہَب کے طور پر زبردست صلاحیت رکھتا ہے اور اِسے دلّی ممبئی انڈسٹریل کوریڈو کے تحت تیار کیا گیا ہے۔مرکزی حکومت نے تین مرحلوں میں تیار کرنے کیلئے اِس پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔اِس پروجیکٹ پر چھ ہزار چار سو کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت آئے گی۔ وزیراعظم سولا پور ہوائی اڈّے کا بھی افتتاح کریں گے، جو کنکٹیویٹی کو بہتر بنائے گا اور سولا پور سیاحوں، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ قابل رسائی بنائے گا۔وزیراعظم Bhidewada میں کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے کے پہلے لڑکیوں کے اسکول کیلئے ایک یاد گار کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔