وزیراعظم نریندر مودی آج روس کے شہر کزان میں، برکس سربراہ کانفرنس کے موقع پر چین کے صدر شی چن پنگ کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم مودی اور چین کے صدر کے درمیان یہ میٹنگ پچھلے پانچ سال میں پہلی منظم میٹنگ ہوگی۔ دونوں رہنماؤں نے 2023، میں جنوبی افریقہ میں برکس سربراہ کانفرنس کے دوران ملاقات کی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن LAC کے علاقوں میں گشت سے متعلق ایک معاہدہ ہوجانے کے تناظر میں اس میٹنگ کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ چین کے صدر کے ساتھ 2023 میں اپنی میٹنگ کے دوران جناب مودی نے بھارت-چین سرحدی علاقے کے مغربی سیکٹرمیں LAC پر تصفیہ طلب معاملات سے متعلق بھارت کی تشویش ظاہر کی تھی۔
شی جن پنگ سے ملاقات سے پہلے وزیراعظم مودی، برکس کے مختلف اجلاس سے خطاب کریں گے۔
جناب مودی نے کَل روس اور ایران کے صدر کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی، جس میں اُنہوں نے معاملات کے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔×