وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر، اُن کے Followers کی تعداد دس کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اِس قابل ذکر تعداد میں پچھلے تین سال کے دوران فالوورز کی تعداد میں تقریباً تین کروڑ کا اضافہ بھی شامل ہے۔
اب جناب مودی کو یہ امتیاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ ایکس پر، اپنے عہدے پر رہتے ہوئے ایسے رہنما بن گئے ہیں جن کے Followers کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
وزیراعظم مودی دیگر عالمی رہنماؤں سے بہت آگے ہوگئے ہیں جن میں امریکی صدر جوبائیڈن بھی شامل ہیں، جن کے تین کروڑ 81 لاکھ Followers ہیں اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے,Followers 65 لاکھ ہیں۔
اِس حصولیابی کے بعد وزیراعظم مودی نے اِس پلیٹ فارم پر سرگرم رہنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جس پر مذاکرات،مباحثے تفصیلی بات چیت، عوام کی دعائیں، تعمیری تنقید وغیرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی سرگرمی کے متمنی ہیں۔
وزیرداخلہ امت شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر، دس کروڑ سے زیادہ فالوورز بننے پر جناب مودی کو مبارکباد دی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ ایک رہنما جسے دنیا ایک باوقار شخصیت کے طور پر دیکھتی ہے، جناب مودی کا، سب سے زیادہ پیروکاروں کے حامل عالمی رہنما کے طور پر کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ حصولیابی بھارت میں مودی کی نہ صرف بے مثال مقبولیت کا، بلکہ عالمی سطح پر اُن کی عظیم دانشورانہ شخصیت کا بھی ایک ثبوت ہے۔