وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں آج بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین، ITU کی ٹیلی مواصلات کی عالمی معیارات سے متعلق اسمبلی، (ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کا افتتاح کیا۔
WTSA، بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین کے کام سے متعلق معیارات کی گورننگ کانفرنس ہے، جو ہر چار سال بعد ڈجیٹل ٹیکنالوجی کیلئے اقوامِ متحدہ کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے، جب بھارت اور ایشیا – بحرالکاہل خطے میں ITU-WTSA کا انعقاد ہورہا ہے۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم مودی نے انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے آٹھویں ایڈیشن کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت ٹیلی مواصلات اور اُس سے متعلق ٹیکنالوجی کے معاملے میں نہایت تیزی سے بدل رہے ملکوں میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں 120 کروڑ موبائل فون صارفین ہیں، 95 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ہیں اور دنیا کے 40 فیصد سے زیادہ ڈجیٹل لین دین بھارت میں ہوتے ہیں۔ جناب مودی نے اِس بات کی نشاندہی کی کہ بھارت کے ڈجیٹل نظریے نے چار ستونوں – سستے آلات، ہر کونے میں کنکٹی ویٹی کے پھیلاؤ، کفایتی ڈاٹا اور صف آخر تک فراہمی پر کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ WTSA کا مقصد عالمی معیارات کے حصول کی جانب کام کرنا ہے، جبکہ انڈیا موبائل کانگریس، خدمات کی فراہمی میں اہم رول ادا کرتی ہے۔
عالمی ٹیلی مواصلات معیارات اسمبلی ایک اہم عالمی تقریب ہے، جس میں 190 سے زیادہ ملکوں کے 3 ہزار سے زیادہ تکنیکی ماہرین، صنعتی رہنما اور پالیسی ساز یکجا ہو رہے ہیں، جو ٹیلی مواصلات، ڈیجیٹل اور ICT سیکٹروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ تقریب اِن ملکوں کو، ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کررہی ہے، جس سے 6G، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف Things، Big ڈاٹا اور سائبر سکیورٹی جیسی اگلے دور کی اہم ٹیکنالوجیوں کے معیارات کے مستقبل پر تبادلہئ خیال اور فیصلہ کیا جاسکے گا۔ بھارت کو اس تقریب کی میزبانی سے عالمی ٹیلی مواصلات کا ایجنڈا تشکیل دینے اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کیلئے لائحہئ عمل طے کرنے کا موقع ملے گا۔
بھارتی اسٹارٹ اَپس اور تحقیقی ادارے، بدلتے دانشورانہ املاک کے حقوق اور ضروری معیاری Patents سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں۔ x