وزیراعظم نریندرمودی آج مہاراشٹر میں وردھا جارہے ہیں۔ جناب مودی پی ایم وشوکرما یوجنا کے تحت نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام میں شرکت کریں گے جو ایک سال پورا ہونے کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے۔ جناب مودی پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والے افراد کو سر ٹیفکیٹ اور قرضے بھی جاری کریں گے۔ روایتی پیشوں سے وابستہ کاریگروں کی ہنرمندی کے فروغ کیلئے پی ایم وشوکرما یوجنا شروع کی گئی تھی اور اب یہ ایک سال پورا کررہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی آج وردھا شہر میں Swavalambai گراؤنڈ میں ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔جناب مودی روایتی کاریگروں کے کام اور اُن کی اشیاء کی نمائش کیلئے بنائے گئے تھیم پولین میں کاریگروں کے ساتھ گفتگو بھی کریں گے۔ وزیراعظم پی ایم متر ٹیکسٹائل پارک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جو مغربی ودربھ کے امراوتی ضلعے میں قائم کیا جائے گا۔ جناب مودی مہاراشٹر سرکار کی دو اسکیموں کا آغاز بھی کریں گے، جس میں نوجوانوں کی ہنرمندی کے فروغ کی مفت تربیت کیلئے آچاریہ چانکیہ ہنرمندی فروغ مرکزبھی شامل ہے۔
Site Admin | September 20, 2024 9:47 AM