وزیر اعظم نریندر مودی آج شام Georgetown میں گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی سے بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے بعد مختلف سمجھوتوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعظم اِس ملک کے تین روزہ دورہ پر آج صبح گیانا پہنچے ہیں۔ ایک عدیم المثال جذبہ کے تحت ہوئی اڈے پر جناب مودی کا خیر مقدم بذات خود صدر علی اور ان کے ایک درجن سے زیادہ کابینی وزرا نے کیا، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم مودی آج دوسرے Caricom-India سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور خطے کے ساتھ بھارت کی دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے کی خاطر Caricom ممبر ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔وزیر اعظم کل گیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ ان کا بھارت نژاد لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کا بھی پروگرام ہے۔ بھارت کی صحت، کنکٹویٹی، قابل تجدید توانائی اور پانی سے متعلق شعبوں میں گیانا کے ساتھ طویل عرصے سے جاری ایک ترقیاتی شراکت داری ہے۔ اپنے دورے کے دوران گیانا، وزیر اعظم مودی کو اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز The Order of Excellence سے نوازے گا۔ Barbados وزیر اعظم نریندر مودی کو باوقار Order of Freedom of Barbadose سے نوازے گا۔ کچھ روز قبل Dominica نے اپنے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ Dominica Award of Honour سے بھی جناب مودی کو نوازے جانے کا اعلان کیا تھا۔
Site Admin | November 20, 2024 2:31 PM