وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سبھی ایتھلیٹس نے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی اور ہر بھارتی شہری کو اُن پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر پیرس اولمپکس 2024 میں بھارتی ایتھلیٹس کی کارکردگی کی ستائش کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ کھیلوں میں پوری بھارتی ٹیم کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے آئندہ مقابلوں میں بھارت کے کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی دعا بھی کی۔
پیرس اولمپکس میں 16 کھیلوں میں بھارت کے کُل 117 ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور بھارت ایک چاندی کے اور پانچ کانسے کے تمغوں کے ساتھ 71ویں مقام پر ہے۔