وزیراعظم نریندر مودی نے کَل نئی دلّی میں جاپان کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر Nukaga Fukushiro اور جاپان کی پارلیمنٹ اور وہاں کے کاروباری رہنماؤں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
اِس موقع پر وزیراعظم نے جاپان سے مزید سرمایہ کاری اور تکنیک کو راغب کرنے کیلئے بھارت میں کی گئی اصلاحات اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے اِن کوششوں کے سلسلے میں جاپان کے وفد کو سرکار کی طرف سے بھرپور مدد کا یقین دلایا۔ اِس میٹنگ میں مضبوط بھارت-جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی ساجھیداری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی عوام سے عوام کے رابطوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اشتراک اور باہمی مفاد کے اہم شعبوں کو اجاگر کیا گیا۔