ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 31, 2025 2:34 PM

printer

وزیراعظم مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ اس بجٹ اجلاس سے 2047 تک وکست بھارت کا مقصد حاصل کرنے میں ایک نیا اعتماد اور توانائی حاصل ہوگی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اس بجٹ اجلاس سے، 2047 تک وکست بھارت کے مقصد کیلئے ایک نیا اعتماد اور توانائی پیدا ہوگی۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہونے سے پہلے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 2047 میں جب بھارت، آزادی کے 100 سال پورے کرے گا تو ملک وکست بھارت کے اپنے عزم کو بھی پورا کرلے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے اُن کی حکومت کو، ملک چلانے کیلئے تیسری بار ذمہ داری سونپی ہے اور یہ اِس مدت کا پہلا مکمل بجٹ ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ بھارت نے ایک جمہوری ملک کے طور پر 75 سال پورے کر لئے ہیں اور خود کو عالمی سطح پر بہت عمدہ طریقے سے مستحکم کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس اجلاس میں بھی بہت سے تاریخی دن ہوں گے اور ایوان میں بہت سے بحث مباحثے ہوں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ وسیع تر غوروخوض کے بعد قوانین تشکیل دیئے جائیں گے، جن سے ملک کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ناری شکتی کی شان کو دوبارہ مستحکم کیا جائے، تاکہ ہر ایک خاتون کو ذات پات کی تفریق سے آزاد ایک قابل احترام زندگی جینے کا موقع ملے اور اُسے مساویانہ حقوق حاصل ہوں، اِس کیلئے اِس اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

اصلاح، کارکردگی اور یکسر تبدیلی کے منتر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جب ترقی میں رفتار حاصل کرلی جائے گی تو زیادہ سے زیادہ توجہ، اصلاح پر دی جائے گی، ریاست اور مرکزی سرکار کو مل کر کارکردگی انجام دینا ہوگی اور ملک میں عوام کی حصے داری سے یکسر تبدیلی آئے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں