September 23, 2024 10:21 AM

printer

وزیراعظم مودی اور امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی دوطرفہ بات چیت میں، سیمی کنڈکٹر کا ایک نیا تیاری پلانٹ قائم کرنے کیلئے بہترین انتظامات کو سراہا

وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی دوطرفہ بات چیت میں، سیمی کنڈکٹر کا ایک نیا تیاری پلانٹ قائم کرنے کیلئے بہترین انتظامات کو سراہا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہاکہ اِس پلانٹ میں جدید ترین سینسنگ، مواصلات اور قومی سلامتی کیلئے طاقتور بجلی آلات،  اگلے دور کے ٹیلی مواصلات اور ماحول کیلئے سازگار توانائی کے طریقوں پر توجہ دی جائے گی۔ سیمی کنڈکٹر تیاری پلانٹ کو   عام طور پر Fab کے نام سے جانا جاتا ہے، جو سیمی کنڈکٹر آلات تیار کرنے کی ایک فیکٹری ہوتی ہے۔

Fab کو بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن اور بھارت-سیمی، 3rdiTech اور امریکہ کی خلائی فورس کے مابین شراکت داری سے مدد حاصل رہے گی۔

یہ پہلی بات ہے کہ امریکی فوج نے، بھارت کے ساتھ اِن انتہائی قابل قدر ٹیکنالوجیز کیلئے، شراکت داری سے اتفاق کیاہے۔ Fab نہ صرف بھارت کا، بلکہ دنیا کا قومی سلامتی کیلئے پہلا ملٹی مٹیریئل Fab ہے۔ اِس میں جدید طرز کی جنگ کیلئے تین اہم ستون ہوں گے، جو اِس طرح ہیں۔ جدید ترین سینسنگ، جدید ترین مواصلات اور ہائی وولٹیج بجلی آلات۔ اِن تینوں کی، ریلویز، ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے اور اعدادو شمار کے مراکز نیز ماحول کیلئے سازگار توانائی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر ضرورت ہوگی۔ یہ Fab بھارت کو چِپ حاصل کرنے والے ملک سے بدل کر چِپ تیار کرنے والا ملک بنانے کے وزیراعظم نریندر مودی کے وِژن کا حصہ ہے۔   

یہ ٹیکنالوجی سے متعلق سفارتی تعلقات میں ایک بڑی پیشرفت ہے، جسے بھارت-امریکی تعلقات میں ایک تاریخی واقعہ قرار دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں