July 2, 2024 3:08 PM

printer

وزیراعظم مودی آج شام لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریے کی تحریک کا جواب دیں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج شام لوک سبھا میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے  خطاب پر شکریے کی تحریک کا جواب دیں گے۔ وہ کَل   راجیہ سبھا سے بھی خطاب کریں گے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے نئی دِلی میں NDA پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد یہ جانکاری فراہم کی۔ اِسی دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج صدر کے خطاب پر شکریے کی تحریک پر دوبارہ بحث شروع ہوئی۔ لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے رہنما اکھیلیش یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس مکمل اکثریت نہیں ہے اور یہ آئی این ڈی آئی اے اتحاد کی جیت ہے۔ اپنی تقریر کے دوران جناب یادو نے بھارتی معیشت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بننے کے باوجود بھارت میں فی کس آمدنی اب بھی کم ہے۔ انہوں نے حکومت کو نشانہ بنانے کیلئے پیپر لیک کا معاملہ بھی اٹھایا اور الزام لگایاکہ سرکار نوجوانوں کو روزگار نہیں دینا چاہتی ہے۔ BJP کے سنتوش پانڈے نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے کَل کے ریمارکس پر اعتراض کیا۔ انہوں نے حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ BJP کے MP اشوک راؤ چوہان نے کہاکہ عام انتخابات کے دوران ایک غلط بیانیہ قائم کیا گیا تھا کہ اُن کی پارٹی آئین کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جناب چوہان نے نیٹ امتحان معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے اور منصفانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ حکومت کا موقف اس کے بارے میں بالکل واضح ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں