ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2024 2:22 PM | G7 Summit

printer

وزیراعظم مودی آج اٹلی کے شہر اپولیا میں جی سیون سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وہ اس کانفرنس سے الگ، عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت بھی کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج اٹلی کے شہر Apulia میں G-7 کی Outreach سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی اٹلی کی وزیر اعظمGiorgia Meloni  کی دعوت پر دو دن کے دورے پر کَل رات اٹلی پہنچے ہیں۔ بھارت کو مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

G-7، کناڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ پر مشتمل ہے۔

اُمور خارجہ کی وزارت میں ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے عالمی رہنماؤں کے ساتھ جناب مودی کی ملاقات کے پروگرام کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

جناب مودی کا فرانس کے صدر ایمانوئل میکراں، برطانیہ کے وزیر اعظم رِشی سُنک، جرمن چانسلر اور اولاف شولز، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کا پروگرام ہے۔ مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد یہ وزیراعظم کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

اِس سے قبل روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار بھارت-اٹلی کلیدی ساجھیداری کو مستحکم بنانے، بھارت-بحرالکاہل خطے اور بحر روم کے خطے میں اشتراک کو فروغ دینے کی پابند ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ انہیں اِس بات پر خوشی ہے کہ اپنے عہدے کی لگاتار تیسری مدت میں اُن کا پہلا دورہ G-7 سربراہ میٹنگ کے لئے اٹلی کا ہورہا ہے۔

وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ سال اٹلی کی وزیر اعظم Giorgia Meloni دو بار بھارت کے دورے پر آئی تھیں اور باہمی ایجنڈے کو زیادہ متحرک بنانے میں اِس کا اہم رول رہا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ Outreach اجلاس میں تبادلہئ خیال کے دوران آرٹیفیشیل انٹلیجنس، توانائی، افریقہ اور بحرِ روم کے خطے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس سے بھارت کی صدارت میں منعقدہ G-20 سربراہ کانفرنس اور G-7 سربراہ میٹنگ کے نتیجوں کے درمیان اور زیادہ تال میل پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔

اِس کے علاوہ اُن معاملات پر تبادلہئ خیال بھی ہوسکے گا جو دنیا کے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ملکوں کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں