وزیر اعظم نریندر مودی آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب مودی 83 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
ان پروجیکٹوں میں اُناسی ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت سے Dharti Aaba Janjatiya Gram Utkarsh Abhiyan کا آغاز شامل ہے۔
قبائلی برداری کو بااختیار بنانے اور ریاست بھر میں دیہی بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی کوششوں کو ان کثیر رخی پروجیکٹوں سے نمایاں طور پر فروغ حاصل ہوگا۔ دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اُتکرش ابھیان ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد قبائلی دیہاتوں میں ہمہ گیر ترقی کو فروغ دینا اور سیاسی اور سماجی منظر نامے میں تبدیلی لانا ہے۔
یہ مہم تقریباً63 ہزار گاؤوں کو فائدہ پہنچائے گی، جس میں پانچ کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگ شامل ہوں گے۔
جناب مودی، ریاست میں، BJP کی پریورتن یاترا کے اختتام کے موقعے پر گاندھی میدان میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔×